مالار: بی این ایم سنٹرل کمیٹی کے ممبر کی گھر پر فورسزکا چھاپہ خواتین کو تشدد کانشانہ بنایا گیا اور ان کی تیار بلوچی لباس جلا ڈالے

ضلع آواران کے علاقے مالار کرک ڈھل میں سیکورٹی فورسز کا بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے مرکزی رہنما چیف اسلم بلوچ کے گھر چھاپہ اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ گھروں میں توڑ پھوڑ کرکے خواتین کے تیار بلوچی لباس جلاء ڈالے اور گھر میں موجود خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر حراساں کر کے مارا پیٹا گیا اور ساتھ ہی حکم دیا گیا کہ چیف اسلم کو کسی بھی حال میں سیکورٹی فورسز کے ہاں لے آکر سرنڈر کروائیں ۔ بصورت دیگر اگلی دفعہ تمام گھر میں موجود خواتین و بچوں کو آرمی کمیپ میں بند کریں گے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چبح دس بجے فورسز آٹھ گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ مالار کرک ڈل چیف اسلم کے گھر پہنچ کر چھاپہ مارا گھروں میں توڑ پھوڑ کرنے علاوہ خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے بعد واپس اپنے کیمپ چلے گئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post