چاغی ماشکیل بگ ائیریا میں دو گاڑیوں کی آپس میں ٹکرانے سے
بچی سمیت تین افراد ھلاک ، جبکہ خواتین بچوں سمیت گیارہ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
مرنے والوں اور زخمیوں کا تعلق غیر قانونی طور پر ایران جانے والے زائرین سے بتائی جاتی ہے۔
جنھیں انتظامیہ نے فہد ہسپتال دالبندین پہنچادیا ہے ۔ جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں شال کیچی بیگ میں نامعلوم الاسم شخص گاہی خان چوک پر گاڑی کے ٹکر سے شدید زخمی ہوا ، جسے سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
نعش شناخت کیلے سول ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے، ا نتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ مزکورہ شخص بارے میں جس کسی کو معلوم ہو وہ تھانہ کیچی بیگ سے رابطہ کرے ۔ رابطہ نمبر۔0334.2457113
