بی ایس او بُلیدہ زامران زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد، شئے عطا زونل صدر جبکہ ہدایت اللہ حلیم جنرل سیکرٹری منتخب

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلیدہ زامران زون کا جنرل باڈی اجلاس زیرِ صدارت زونل آرگنائزر عطا بلوچ منقعد ہوا جس کے مہمانِ خاص مرکزی سیکریٹری جنرل عظیم بلوچ اور مرکزی کمیٹی کے رکن کریم شمبے بلوچ تھے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز شھدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈے اور آئندہ کا لائحہ عمل زیر بحث رہے۔ بلیدہ زامران کے آرگنائزنگ کمیٹی کو تحلیل کرکے نئے کابینہ کا چناؤ عمل میں لایا گیا جس کے مطابق زونل صدر شے عطاء، سینئر نائب صدر حمل بلوچ، جونئیر نائب صدر شے مہران، جنرل سیکریٹری ہدایت اللہ حلیم، سینئر جوائنٹ سیکریٹری فتح معیار، جونئیر جوائنٹ سیکریٹری مسلم سلام اور انفارمیشن سیکریٹری مسعود عارف بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عظیم بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ایک سازش کے تحت بلوچ نوجوانوں کو سیاسی اداروں سے دل برداشتہ کیا جارہا ہے۔ جو بلوچ سماج کے لئے انتہائی نقصان دہ عمل ہے۔ انھوں نے کہاکہ بلوچ نوجوانوں کو چاہیے کہ بلوچستان میں سیاسی اداروں کا ساتھ دیکر ان کو مضبوط کریں۔ بلوچ معاشرے کے تعلیم یافتہ نوجوان بلوچ قومی مفاد کے لئے اپنی فردی سوچ کو ختم کرکے قومی تحریک کا حصے بن جائے۔ کریم شمبے نے سابقہ دوستوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج بُلیدہ جیسے علاقے میں دوستوں نے جس انداز میں زون کو فعال رکھا ہے وہ داد کے مستحق ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post