بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے منگچر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے دروازے پر مامور دشمن اہلکاروں کو گرنیڈ لانچر سے نشانہ بنایا، سرمچاروں نے متعدد گرنیڈ دشمن اہلکاروں پر داغے جس کے نتیجے میں تین سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے۔
اس کے علاوہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 6 ستمبر 2022 کو قلات ہی کے علاقے گزگ اناری میں ایک یوفون ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ اور دیگر مشینری کو نذر آتش کردیا جس سے مذکورہ ٹاور ناکارہ ہوگیا۔
مذکورہ ٹاور کے ذریعے دشمن کے خفیہ ادارے بلوچ سرمچاروں کی جاسوسی کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ دشمن ریاست اپنے عسکری مفادات کی تکمیل کیلئے اس ٹاور کو اپنے ایک ذیلی مواصلاتی کمپنی کے ذریعے استعمال کررہی تھی ۔
بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہمارے حملے آزادی تک تسلسل کے ساتھ جاری رہینگی
