تُمپ: پاکستانی فورسز نے نوجوان کو لاپتہ کردیا عوام کیمپ پہنچ گئے

کیچ کے علاقہ تُمپ میں بدھ کی رات پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر دلاور ولد نوربخش کو حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق دیگر نوجوانوں کو بھی فورسز نے اٹھانے کی کوشش کی تاہم خواتین نے مزاحمت کرکے انھیں چھڑا لیا ۔ اس دوران فورسز نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔ بعد ازاں علاقہ مکین فورسز کے کیمپ جاکر سراپا احتجاج بنے تو انھیں فورسز نے یقین دلایا کہ وہ نوجوان کو انکے حوالے کریں گے ،مگر آخری اطلاع تک نوجوان بازیاب نہیں ہوسکاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post