کیچ ( اسٹاف رپورٹر سے )
بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے تمپ کے علاقے تگران میں کسان کوہ کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر گرنیڈ لانچر کے متعدد گولے داغ کر انھیں جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا۔
حملے کے بعد فورسز نے سرمچاروں کو گھیراؤ کرنے کی کوشش کی لیکن پہلے سے مورچہ بند سرمچاروں کے دوسرے دستے کے حملے میں مبینہ طور پر تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
انھوں نے کہاکہ اس حملے کی ذمہ داری وہ قبول کرتے ہیں ۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔