شال ( اسٹاف رپورٹر سے )
راجی رضاکار کے بانی ڈاکٹر امداد بلوچ ، ایڈوکیٹ محمد اسحاق بلوچ ،سوشل ایکٹوسٹ بہرام لہڑی، سوشل ایکٹوسٹ ظہرہ حسن اور فرسٹ سٹیپ کی owner سعدیہ لہڑی نے شال پریس میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے بلوچستان خصوصاً نصیرآباد ڈویژن میں جو تباہ کاریاں مچا ئی ہے اس میں ہمارے لوگ مر رہے ہیں اور بلوچستان میں ان تباہ کاریوں کے دیرپا اثرات رہیں گے۔جس میں نو مولود بچے،خواتین اور بھوڑے high risk پر ہیں۔
انھوں نے کہاکہ ان تباہ کاریوں سے بلوچستان کو کو ئی ایک تنظیم نہیں بچا سکتی۔ جس کے لیے ہم رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات ٹیکنکل،نان ٹیکنکل اپنے قوم اور ملک کے دیرینہ مفاد میں ہر سرکاری،غیر سرکاری ادارے کو دینے کے لیے تیار ہیں۔اسی مقصد کے لیے ہم نے اپنے نیٹورک میں موجود تمام (volunteers) متحرک کر لیا ہے اور آج سے ڈیٹا کلیکشن کا عمل جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔
ٓانہوں نے کہا کہ ماضی میں بہت ساری ایسی مثالیں موجود ہیں جہاں وسا ئل ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ مل سکا اسکی وجہ ہمیشہ وسائل کی تقسیم کو ایک منظم طریقہ کار سے نہ کرنا رہی ہے۔انہی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم ایک ڈیٹا کلیکشن Application متعارف کر ا رہے ہیں جس سے ہر سرکاری غیر سرکاری ادارہ ڈیٹا لیکر اپنے وسائل کے تقسیم کے عمل کو منظم کرسکتے ہیں۔
رضا کاروں کی تفصیل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کے ہم نے ہر شعبے سے ہم نظریہ لوگوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے ، جس میں ہم کامیاب رہے ۔ ہمارے پاس (volunteer human resource)کی ایک ایسی قوت آچکی ہے جو بلوچستان کے ہر ضلع میں ہماری تحریک کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
انہوں نے کہا کے ہم انسانیت کی مدد کرنے کے لیے نکلے ہیں stakeholders ، انسانیت کی سوچ رکھنے والوں سے اپیل کرتے ہیں کے آئیں اس قومی cause مقصد میں ہمارا ساتھ دیں۔