ڈیرہ مراد جمالی( پریس ریلیز ) رَبی کے مقام پر اوچ پاور پلانٹ کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن کو بم دھماکے سے اڑانے کی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کی ہے۔
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب ڈیرہ مراد جمالی میں رَبی کے مقام پر اوچ پاور پلانٹ کو گیس فراہم کرنے والے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد نصب کر کے ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا اس کے بعد گیس پائپ لائن پر حفاظتی چیک پوسٹوں پر بھی چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کر کے پاکستانی فورسز کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے