آواران ( اسٹاف رپورٹر سے ) تحصیل مشکے کے علاقہ مشہور ندی تنک میں فوجی آپریشن جاری ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فوج تنک کے مختلف ندی نالوں شُردوئی، کمبی، چکلی، دمبی، سہرکرودی اور ہرکشان کے علاوہ دیگر چھوٹے بڑے ندی نالوں میں ناکہ لگا کر بیٹھ گئے ہیں ۔
دوسری جانب تاحال کسی قسم کے جانی مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
آپ کو علم ہے رواں ہفتے جمعہ اور ہفتہ کے دن بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ریموٹ اور بارودی سرنگ کے دو دھماکوں میں دو فوجی کافلوں کو نشانہ بناکر ایک درجن سے زیادہ اہلکار ھلاک کردیئے تھے ۔
جس کے بعد فورسز نے تنک ،اوگار ،ملشبند اور آس پاس کے مکینوں کو کیمپ بلاکر تشدد کا نشانہ بنایاتھا ۔
