کیچ : دشت مزن بند کے پہاڑی سلسلوں میں گذشتہ پانچویں روز سے فوجی آپریشن جاری ہے ۔
ہمارے نمائندہ کے مطابق پاکستانی فوجی دستے رواں ماہ 24 ستمبر سے دشت کے علاقہ نوکیں راہ سے لیکر مزن بند تک پھیلے ہوئے ہیں ۔
جہاں فوجی کافلے ٹرکوں اور چھوٹے گاڑیوں زریعے داخل ہوگئ ہیں ۔ جبکہ فوج کی پیدل دستے
نوکیں راہ، درسیچی، دروزاگی اور کرپاسی کے علاوہ دیگر گزرگاہوں اور پگڈنڈیوں پر مورچہ سنبھالے بیٹھے ہوئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ان راستوں کو عام لوگوں کیلے بند رکھا گیاہے ۔
آخری اطلاع تک ان علاقوں سے کسی قسم کی نقصانات کی اطلاع نہیں مل پائی ہے کیوں کہ مواصلاتی نظام جام ہے ۔