کندھار : بلوچ مہاجرین پہ حملے کی کوشش، 2 پاکستانی اہلکار گرفتار

افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار سے طالبان حکومت کے اہلکاروں نے دو مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو کہ بلوچ مہاجرین کے گھروں میں جاکر خود کو طالبان ظاہر کررہے تھے۔ ایک حکومتی اہلکار نے دو افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے دوران تفتیش اقرار کیا کہ انہیں پاکستانی خفیہ اداروں کیجانب بھاری رقوم دے کر بلوچ مہاجرین کو نشانہ بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ملزمان نے کندھار میں واقع پاکستانی قونصل خانے کے اہلکار کی بھی نشاندہی کی جس نے بلوچ مہاجرین کے گھروں کے پتے دیئے تھے ۔ خیال رہے کہ افغانستان کے بلوچ اکثریتی صوبے نیمروز میں ماہ قبل ایک بلوچ مہاجر کو اس کے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post