برطانیہ کے نئی وزیراعظم کیلے لزٹرس نے میدان مار لیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے الیکشن میں لز ٹرس نے میدان مارلی اور کنزرویٹو کی چوتھی اور ملک کی تیسری خاتون وزیراعظم بن گئیں ۔ ان کی مدمقابل سابق وزیر خزانہ 42 سالہ رشی سونک تھے۔ملک کے نئی وزیراعظم کا انتخاب ووٹ دینے کے اہل 2 لاکھ ٹوری اراکین کے ذریعے کیا گیا ہے ، جس میں آغاز سے ہی لز ٹرس کو اپنے مدمقابل امیدوار رشی سونک پر سبقت حاصل رہی اور حتمی نتیجہ بھی انھیں کے حق میں ہی ہوا ۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلی خطاب میں لز ٹرس نے الیکشن کو سخت جدوجہد کا مقابلہ قرار دیا اور اس کے لیے مخالف امیدوار رشی سونک کا شکریہ بھی ادا کیا اور ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے کا عہد کیا۔ واضح رہے کہ بورس جانسن کو کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد جولائی میں مستعفی ہونا پڑا تھا ۔ اور اب وہ آج ملکہ الزبتھ سے ملنے اسکاٹ لینڈ جائیں گے تاکہ باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ پیش کر سکیں۔ بورس جانسن کے باضابطے مستعفی ہونے کے بعد لز ٹرس ملکہ برطانیہ سے ملاقات کریں گی جو انھیں حکومت بنانے کی دعوت دیں گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post