حب کے نواحی علاقہ ساکران کے قریب ناردرن بائی پاس سے متصل مائی گاڑی کے قریب حب ندی کے پانی میں ڈوبی ہوئی ایک اور نامعلوم شخص کی نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔
جسے حب اسپتال منتقل کریا گیا تاہم متوفی کی شناخت نہ ہو سکی اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ساکران سے متصل مائی گاڑھی کے نزدیک حب ندی سے ڈوبی ہوئی ملنے والی نعشوں کی تعداد 2ہوگئی ہے.