مستونگ، نصیر آباد ،لسبیلہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مستونگ تفصیلات کے مطابق خواتین کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن کی عدم فراہمی پر ڈی سی ہاؤس کے سامنے بطور احتجاج کراچی شاہراہ کو ایک دفعہ پھر بند کردیا گیا ہے ۔
جبکہ نصیرآباد میں منگولی کے مقام پر سندھ وبلوچستان شاہراہ بھی بارش اور سیلاب متاثرین کو ریلیف نہ ملنے پر ضلعی انتظامیہ کیجانب سے من پسند مقامات پر راشن تقسیم کرنا اور اصل مستحق کو نظرانداز کرنے پر مین شاہراہ تمام ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔
دریں اثناء حب اور اوتھل کے مقام پر کوئٹہ کراچی ،کراچی گوادر شاہراہ بند مظاہرین نے بند کردیاہے ۔ جن کا مطالبہ ہے کہ حب، دریجی، گڈانی اور وندر پر مشتمل حب ضلع کی نوٹیفیکیشن منسوخ کیا جائے