خضدار لیویز فورس کی اہم کاروائی لاہور فیصل آباد سے اغواہ ہونے والی لڑکیاں مولہ کے پہاڑی علاقے سے بازیاب فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین اغواہ کار گرفتار
کامیاب آپریشن میں 12 گھنٹے کی پیدل مسافت کے بعد کامیابی ملی
پہاڑی راستے میں لیویز اہلکار کو زہریلی سانپ نے کاٹا تاہم آپریشن میں حصہ لےکر آپریشن کو مکمل کیا یہ بات ترجمان لیویز فورس خضدار نے اپنے جاری بیان میں بتائی ہے ۔
انھوں نے کہاکہ لیویز مخبر خاص نے خفیہ اطلاع دی کہ مولہ کنوہو میں دو لڑکیوں کو اغواہ کرکے رکھا گیا یے ۔
مخبر خاص کے مستند اطلاع پر لیویز انتظامیہ جوانوں کے ہمراہ مولہ کنوہو کےلیے روانہ ہوگئے پہاڑی راستہ جہاں کئی گھنٹے پیدل سفر کرتے ہوۓ ملزمان کے ٹھکانے پہنچ گۓ۔
ملزمان کو محسوس ہوا کہ لیویز ٹیم انکے ٹھکانے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیا ہیں تو وہ بوکھلاہٹ میں فائرنگ کی لیویز فورس نے انتہائی تربیت یافتہ ہونے کا ثبوت دیتے ہوۓ جوابی فائرنگ کرکے ملزمان کو دبوچ لیا اور ملزمان کے ٹھکانے سے دو مختلف قید خانے سے دو لڑکیاں سعدیہ سکنہ فیصل آباد اور عالیہ لاہور سکنہ داتا دربار لاہور
کو بازیاب کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
انھوں نے کہاکہ پہاڑی جگہ ہونے کی وجہ سے دوران آپریشن لیویز اہلکار سلمان کو ایک زہریلی سانپ نے ڈس لیا تاہم انہوں نے باوجود سانپ کے کاٹنے کے آپریشن میں مکمل حصہ لیابروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے زہریلی سانپ کے زہر لیویز اہلکار کے جسم میں پھیل گیا تھا جس سے اسکی حالت بگڑ گئی جسیے کراچی ریفر کردیا گیا ۔
مغوی لڑکیوں کے ورثاء کو اطلاع دی گئ جو خضدار پہنچ گۓ ہیں
ملزمان کے خلاف اغواہ کا مقدمہ درج کیا گیا ۔
اس آپریشن میں مولہ کے عوام و معتبرین نے بڑا اچھا کردار کیا اور لیویز چھاپہ مار ٹیم کے آفسیرز اور جوانوں کو ہار پہنا کر انکا شاندار استقبال کیا
