خضدار : تحصیل نال کے یوفون موبائل صارفین نے اپنے جاری پریس ریلیز میں کہاہے کہ نال میں نیٹ ورک کا نظام لوگوں کیلے سہولت کم درد سر زیادہ بن چکا ہے ، انھوں نے بیان میں نیٹ ورک کے خرابی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاہے کہ یوفون ٹاور کے سگنل اتنے کمزور ہیں کہ نیٹ ورک اپنی جگہ عام فون ملانے پر بھی آواز صاف اور کلیئر نہیں پہنچ پاتا ۔ اورجب بھی نمبر ملائیں دوسری طرف سے محض یہ سننے کو ملتاہے ۔
ہیلو ہیلو آواز صاف نہیں دوبارہ نمبر ملائیں ۔
اسی طرح نمبر لگاتے لگاتے 10 منٹ گزر جاتے ہیں مگر آواز بہتر ہونے بجائے اور خراب تر ہوجاتاہے
۔
صارفین نے موبائل سسٹم کے آواز کی خرابی سے تنگ آکر کہاہے کہ
نال میں یوفون موبائل کمپنی کی ناقص نیٹورک کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ۔
جب بھی کال ملاو بات کے علاوہ پانی بہنے کی آواز آتا ہے ۔ اگر محرم کہو آواز مجرم ہوگا کوئ سمجھ نہ سکتا فون کرنے والا کیا بول رہا ہے، اور نہیں
سننے والا وہ کیا کہنا چاہ رہے ہیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ اس کے علاوہ ایسا آواز بھی آ تا ہے ، جیسے کوی پانی میں ڈوب کر بات کرے۔
انھوں نے کہاہے کہ ہزار بار شکایت کرنے باوجود کوئی نوٹس لینے ولا نہیں ہے ۔
موبائل صارفین نے کہاہے کہ عوام مجبور ہیں کہ پانی روڈ ،صحت ،
تعلیم ، بجلی اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے اہم بنیادی مسائل چھوڑ کر کر اب موبائل فون کے نیٹ ورک کے ٹھیک کام کرنے کیلے بھی احتجاج اور روڈ بلاک کرنے پر مجبور ہوں ۔
انھوں نے کہاہے کہ یوفون کے حکام نوٹس لیکر اپنا سسٹم ٹھیک کریں یا مکمل بند تاکہ کوئی اور کمپنی آکر شاید اپنی صارفین کو بہتر سہولت مہیا کر سکے ۔