بلوچستان کے خضدار سے پاکستانی فورسز نے 26 ستمبر 2022 کو سراج احمد ولد بہرام خان سکنہ زہری پیرشار نامی نوجوان کو خضدار سے کوئٹہ جانے والی شاہراہ پر قائم ایف سی چیک پوسٹ سے اس وقت لاپتہ کیا جب وہ موٹرسائیکل پر خضدار شہر سے اپنے علاقہ زہری کی طرف سفر کررہا تھا۔
دریں اثناء ضلع کیچ تمپ کے علاقے نظر آباد سے فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوان دلاور ولد نور بخش تیرہ دنوں کی جبری گمشدگی کے بعد آج بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں، بازیابی کی تصدیق انکے گھر والوں نے کی ہے
واضح رہے کہ چودہ ستمبر کی رات نظر آباد میں بلوچ شاعر جھدکار علی جان قومی کے گھر پر فورسزنے دھاوا بول کر تین نوجوانوں جاسم ناصر، احمد ناصر اور دلاور کو غیر قانونی حراست میں لیا تھا، جاسم اور احمد کو گھر والوں کی مزاحمت پر بعد میں اسی دن چھوڑا گیا تھا جبکہ دلاور آج بازیاب ہوگئے ہیں ۔