سندھ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سا نگھڑ
میں انتہائی دلخراش واقع پیش آیا ہے جہاں شقی القلب درندہ صفت دو درندوں نے مبینہ طورپر سیلاب سے متاثرہ لڑکی سے دو دن تک راشن دینے کے بہانے زیادتی کی ہے ۔
متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا ہےکہ نشہ آور چیز کھلا کر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، وہ سبزی لینے جارہی تھی کہ اسے راشن کا جھوٹا دلاسا دیا گیا۔
پولیس کو دیےگئے بیان میں متاثرہ لڑکی نےکہا ہےکہ رکشا ڈرائیور خالد اور دل شیر ماچھی نے زیادتی کی ہے ۔
باخبر ذرائع مطابق متاثرہ لڑکی کے بیان کی روشنی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا اور کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
حراست میں لئے جانے والا شخص اسی علاقے کا رہائشی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو راشن اور کھانے کا لالچ دیا اور اپنے ساتھ ایک خالی مکان میں لے گئے تھے۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جائے گا جس کی رپورٹ کی روشنی میں مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سول سوسائٹی نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقع کے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور کہاہے کہ یہ واقع سندھ دھرتی پر پیش آنا سندھ تہذیب اور سندھی روایات پر حملہ ہے ۔
ایسے مجرموں کو عبرت ناک سزا دی جائے ۔