مشکے اوگار میں فوجی کافلہ کو پھر بم کا نشانہ بنایاگیا

آواران ( اسٹاف رپورٹر سے + نمائندہ خصوصی ) مشکے اوگار پُرتوس میں فوج کی کانوائے پر پھر بم حملہ ہوا ہے ، جس میں فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ۔ بتایا جارہاہے کہ گذشتہ روز فورسز کے دوگاڑیوں کو بم کا نشانہ بنایاگیا جب وہ مزکورہ علاقہ میں گشت کر رہے تھے ۔ تاہم اب تک کسی بلوچ مسلح تنظیم نے اس واقع کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے ۔ مگر اس سے قبل ہونے والے ریموٹ بم حملہ کی ذمہداری بلوچ لبریشن فرنٹ نے قبول کیاتھا ۔ دریں اثناء بتایا جارہاہے کہ فورسز نے جمعہ کے روز فوجی کافلہ پر ہونے والے ریموٹ بم حملے بعد تنک اوگار ملیشبند کے علاقہ مکینوں کو کیمپ بلاکر بعد ازاں چھوڑدیا تھا ۔ مگر دوسری بم حملہ بعد پھر کیمپ بلایا ہے ۔آخری اطلاع تک اب تک کسی کے واپس ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post