تربت : اہلخانہ کی اعلامیہ مطابق مزاحمت کی علامت شہید رامز خلیل کی پہلی برسی پر 2 اکتوبر 2022، بروز اتوار، شام 6 بجے، شہید فدا احمد چوک پر انکی یاد میں شمعیں روشن کرکہ منائی جائے گی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
شہید رامز خلیل کو 2 اکتوبر 2021 کی رات سلو بلیدہ ضلع کیچ میں انکے گھر پر بلوچستان پولیس کے جھتوں نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کرکہ شہید کیا۔ حملے میں کرائم برانچ کوئٹہ، سی ٹی ڈی، اے ٹی ایف اور تربت پولیس کے اہلکار شامل تھے۔
جنہوں نے رات کے اندھیرے میں میر خلیل رند کے گھر کو گھیرے میں لینے کے بعد گھر پر بلاتفریق اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور گھر میں سوئے ہوئے خواتین و بچوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ پولیس کی اس مجرمانہ حملے میں 10 سالہ رامز خلیل 6 گولیاں لگنے سے موقع پر شہید ہوگئے جبکہ 8 سالہ رایان خلیل گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔
جاری بیان مطابق بلوچستان پولیس کی اس مجرمانہ اقدام کے خلاف شہید رامز خلیل کے لواحقین نے سیاسی مزاحمت کا فیصلہ کیا اور بلوچ قومی جدوجہد میں نئی مثال قائم کرتے ہوئے رامز خلیل کی جسد خاکی کے ساتھ 6 دنوں تک تربت اور کوئٹہ میں دھرنا دیکر پولیس کی وردی میں دہشت پھیلانے والوں کو ایکسپوز کیا گیا اور ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف کی مانگ کی۔
انھوں نے کہاکہ شہید رامز خلیل کی میت 3 دن تربت شہید فدا احمد چوک پر رکھی گئی اور دو دن کوئٹہ گورنر ہاؤس کے سامنے رکھ کر دھرنا دیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ مذکرات اور معاہدے کے بعد چھٹے روز انہیں گھر لا کر گلزمین کی آغوش میں ہمیشہ کیلئے سلا دیا گیا۔
ورثا کے مطابق ا س وقت کے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کے ساتھ معاہدے کے مطابق حملہ آور پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی ہونا تھی ،مگر ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود نا انکوائری کمیٹی نے اپنا کام شروع کیا اور نا ہی ملوث کرداروں کے نام سامنے لائے گئے۔
اعلامیہ مطابق شہید رامز کی پہلی برسی پر شمعیں روشن کرنے کے تقریب کے علاوہ احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا جو جدوجہد کے ساتھ تجدید عہد بھی ہے۔اور انصاف کے حصول تک جدوجہد کا سفر جاری رہے گا۔
اہلخانہ کے اعلامیہ بیان میں
آل پارٹیز کیچ، سول سوسائٹیز، طلبہ تنظیموں، وکلاء بار، انجمن تاجران، علماء و اساتذہ اور متحرک سیاسی کارکنوں کے گذشتہ کاوشوں کو سراہا گیا ہے اور کہاہے کہ شہید رامز خلیل کی تحریک کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
لہذا ان سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ 2 اکتوبر کو شام 6 بجے شہید فدا چوک پر منعقدہ تقریب میں بھرپور شرکت کرکے دکھی اہلخانہ کے حوصلہ بڑھائیں ،تاکہ شہید رامز خلیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حق و انصاف کا پرچم بلند رکھیں۔
اس کے ساتھ ہی انھوں کیچ کے عوام سے بھی تقریب اور احتجاج میں شرکت کی گزارش کی ہے ۔