خضدار کوشک سونیجی میں راشن سے بھراہوا ایک ٹرک مسجد کے اندر غیب

خضدار سونے جی کوشک میں پیر کی الصبح سویرے سیلاب زدگان کیلے آنے والی راشن سے بھرے ہوئے ٹرک کو ایک مقامی مسجد میں مقامی کونسلر اور مدرسہ انتظامیہ نے ملی بھگت سے خالی کر دیا ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے باہر سے آنے والی راشن کو مدرسہ کے ملا اور مقامی کونسلر منظور ملی بھگت سے ضرورت مندوں کے بجائے اپنے ذات کے لیے استعمال کر رہے ہیں ، حالانکہ سیلاب متاثرین نان شبینہ کا محتاج ہیں ان تک راشن پہنچنے نہیں دیا جارہاہے ، جو انتہائی افسوس ناک اور ظالمانہ غیر انسانی عمل ہے ،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ سیلاب متاثرین نے ضلعی انتظامیہ سمیت سول سوسائٹی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ ایسے کالے بھیڑیوں کے خلاف کاروائی کرکے راشن حقداروں تک پہنچائیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post