خضدار ( اسٹاف رپورٹرز سے ) خضدار کے علاقہ فاروق چوک بھرے بازار سے کاونٹرٹررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) اور خفیہ اداروں کے اہلکار جوکہ ویگو گاڑی میں سوار تھے نے ممتاز ولد محمد مراد سکنہ نوکجو مشکے ھال خضدار کو جبری حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ نوجوان کو مبینہ طورپر تیسری بار لاپتہ کیاگیا ہے ۔
پہلی دفعہ انھیں نومبر 2015 میں جبری لاپتہ کیاگیا تھا تقریبا ایک سال بعد چھوڑدیا گیا ، پھر 15 نومبر 2017 میں لاپتہ ہوئے تھے اور نو ماہ بعد چھوڑ دیا گیا تھا ۔
