بلوچستان کے علاقے کوہلو میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے حب سے اغوا ہونے والی خاتون اور دو بچوں کو بازیاب کر لیا -
کوہلو انتظامیہ کے مطابق لیویز کیو آر ایف نے خفیہ اطلاع پر تحصیل ماوند میں کاروائی کرتے ہوئے حب چوکی سے اغوا ہونے والے خاتون (س) کو دو بچوں صفیہ بی بی اور عبدالخان کے ہمراہ بازیاب کرلیا ہے، کاروائی کے دوران لیویز فورس نے فاروق نامی اغواء کار کو بھی گرفتار کرلیا ہے-