خضدار مولہ پاشتہ خان میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈاکٹر رحمت اللہ کے گھر پر فائرنگ کرکے انھیں زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے ۔ تاہم معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ انھوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا ۔
خضدار گریشہ پوگی سے اطلاعات ہیں کہ گزشتہ رات مقامی چوروں نے سرکاری اسکول توڑ کر ، سامان کا صفایا کرنے بعد فرار ہوگئے ہیں ۔
علاقائی لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کرتےہوئے کہاہے کہ علاقہ میں چوروں کا راج ہے ،انتظامیہ تماشائی بنا بیٹھا ہواہے، قدم قدم پر ایف سی کے چیک پوسٹیں لگے ہوئے ہیں ، جو عام شہریوں کا جینا حرام کررکھا ہے، مگر چور ڈاکو انکے کیمپوں میں پالے جاتے ہیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ بندوق بردار جتھوں نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھاہے ۔