فلوریڈا : طوفان کی تباہی، نشیبی علاقوں میں سیلاب، 10 لاکھ افراد بجلی سے محروم

فلوریڈا : تباہ کن طوفان آئی این امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوب مغربی حصے سے ٹکرا گیا ہے۔ 241 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی کے سبب کئی مقامات پر حادثات بھی ہوئے ہیں۔ کیٹیگری فور طاقت کے اس طوفان کی وجہ سے ریاست کے مختلف علاقوں میں شدید بارش جاری ہے جس سے نشیبی علاقوں کو سیلاب کا سامنا ہے، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بارش کی وجہ سے صنعتی علاقوں میں زہریلا فاضل مادہ مختلف جگہوں پر پھیل سکتا ہے۔ طوفان کے باعث مختلف علاقوں میں دس لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں۔ طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے شمالی اور جنوبی کیرولائنا ریاستوں میں پہلے ہی ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post