بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ کے علاقے مند میں تین ایس ایس جی کمانڈو ز کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نو ستمبر بروز جمعہ بوقت سات بجے ضلع کیچ کے علاقے مند، مزن بند کے پہاڑی سلسلوں میں گریبیں کور اور ارد گرد کے مقامات پر پاکستانی فوج کی جانب سے ہمارے سرمچاروں کے ٹھکانوں پر آپریشن کرنے کے مقصدسے علاقے کومختلف اطراف سے ایس ایس جی کمانڈوز نے گھیرے میں لے لیا۔ہمارے سرمچار بر وقت بہترین دفاعی جنگی حکمت عملی اپناتے ہوئے اُن پر حملہ آور ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے تین ایس ایس جی کمانڈوز کے اہلکارہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ ہمارے سرمچار پاکستانی فوج کے حملے کو پسپا کرکے خود بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔
