آواران ( اسٹاف رپورٹر سے ) جھاؤ ڈولیجی اور آس پاس کے علاقوں میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے ۔ علاقائی ذرائع کا کہناہے کہ گذشتہ روز ہونے والے بارودی سرنگ دھماکہ میں پانچ اہلکاروں کے ھلاکت بعد فورسز نے ڈولیجی اور آس پاس کے علاقہ مکینوں کو کیمپ بلاکر تشدد کا نشانہ بنادیا ہے ۔
جبکہ دوسری جانب بارودی سرنگ دھماکہ کی جگہ علاوہ آس پاس کے جنگلات بھی جلانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، اور ڈولیجی سے نودڑو آنے جانے والے راستہ بھی بند کردیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں اطلاعات ہیں نئے فوجی دستہ پہنچ کر کوہڑو سے زیلگ کے علاقہ تک فوجی آپریشن کو پھیلا دیاگیاہے ۔
ان علاقوں کے کچے راستوں کے علاوہ پگڈنڈیو پر بھی فورسز ناکہ لگا کر بیٹھے گئے ہیں، اور آنے جانے والے لوگوں کو کئی گھنٹہ حبس بے جا ء میں رکھنے بعد چھوڑدیا جاتاہے ۔
آخری اطلاع تک لوگوں پر تشدد اور تزلیل ، علاوہ اب تک کسی کے جبری لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے ۔
