بی ایس او تربت زونل انتخابات مکمل، کرم خان صدر ، شئے فراز سیکٹری جنرل منتخب

کیچ ( اسٹاف رپورٹر سے )بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( بی ایس او )تربت زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر بالاچ طاہر منعقد ہوا جس کے مہمانِ خاص بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل ماما عظیم بلوچ اور اعزازی مہمان کریم شمبے بلوچ تھے۔ اجلاس کی شروعات شہدا کی یاد میں دومنٹ کی خاموشی سے کیاگیا ، جس میں تنظیمی امور، علاقائی و ملکی سیاسی صورتحال، بلوچ طلبا سیاست کی موجود شکل سمیت دیگر ایجنڈے زیر بحث رہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل ماما عظیم بلوچ نے کیچ سمیت دیگر علاقوں میں تنظیمی سرگرمیوں پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی انقلابی تنظیم کیلئے تعمیری تنقیدانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بی ایس اوکے کارکن اپنے اندر قوت برداشت اور شعوری جستجوکا عنصر پیدا کرکے ہی تنظیم کی فعالیت میں کردار عطاکرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جہاں بلوچ طلباء کو دیوار سے لگاکر انہیں مایوسی کی جانب دھکیلا جارہا ہے وہیں بی ایس او کے ہرکارکن پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ طلباء اور نوجوانوں کی سیاسی سرکلنگ و شعوری تربیت کرکے انہیں طلباء سیاست کا حصہ بنائیں۔ انھوں نے کہاکہ بلوچ نوجوانوں کیلئے سیاست زیست و مرگ کا مسئلہ بن چکا ہے۔لہذا ہر نوجوان پر یہ لازم ہے کہ وہ طلباء سیاست کا حصہ بن کر شعوری جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں ۔ سینٹرل کمیٹی کے ممبر کریم شمبے بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے مخلص اور نظریاتی دوستوں کی قربانیوں سے تنظیم کیچ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ سینئر رہنماء فیصل رحیم نے کہا کہ ہم اپنے نظریاتی کارکنوں کی جدوجھد کو سراہتے ہیں جن کے دن رات کی محنت اور لگن سے تنظیم کیچ کی فعال ترین تنظیم کی حیثیت حاصل کرگیاہے ۔ بعد ازاں زونل کابینہ کی چناؤ کے لیے تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گی، جس کے سربراہ ماما عظیم بلوچ، ممبران وسیم سلیم اور فیصل رحیم تھے۔ کاغزات نامزدگی جمع کرنے کے بعد زونل کابینہ کے انتخابات عمل میں لائے گئے جس کے تحت کرم خان بلوچ زونل صدر، فہد رشید سینئر نائب صدر، شے مزار جونئیر نائب صدر، جنرل سیکریٹری شے فراز، سینئر جوائنٹ سیکریٹری کینگی ندیم، جونئیر جوائنٹ سیکریٹری احمد حبیب، انفارمشین سیکریٹری یوسف داد منتخب ہوگئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post