آواران ( اسٹاف رپورٹر سے )
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے میں تنک اوگار کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملےکی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
انھوں نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دو ستمبر بروزجمعہ شام کےوقت ہمارے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے میں اوگار کے مقام پر پاکستانی فوج کے گشتی قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
میجر نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔