جھل مگسی ،خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک + ویب ڈیسک ) جھل سٹی تھانہ گنداواہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خادم حسین جبکہ فرمان علی دایہ زخمی ہوگئے ، جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔جہاں خادم حسین زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے ۔ ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا واقعہ زمینی تنازعہ بتایا جا رہا ہے مزید تفتیش پولیس کررہی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔
خضدار کوشک سے اطلاع ہے کہ تین بچے کوشک ندی میں ڈوب کر ھلاک ہوگئے