قلات گزگ میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا , قلات کی یونین کونسل گزگ کا علاقہ اناری میں نامعلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد کے زریعے موبائل ٹاور کو اڑادیا، تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے گزگ میں نامعلوم افراد نے یوفون کمپنی کے موبائل ٹاور میں بارودی مواد نصب کر نے کے بعد دھماکے سے اڑادیا جس سے علاقہ میں موبائل سروس معطل ہوگئی۔
