جیکب آباد، سیلابی ریلے سے 4گاؤں ڈب گئے، 500گھر مکمل تباہ

جیکب آباد ( نامہ نگار ) جیکب آباد میں شکارپور سے آنے والے سیلابی ریلے سے 4گاؤں ڈوب گئے، 500گھر مکمل تباہ، 7ہزار سے زائد لوگ متاثر، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصل برباد ہوگئی۔ جیکب آباد کے نواحی گاؤں شیرانپور تھیم، گاؤں پیرل کھوسو، نہال کھوسو سمیت 4گاؤں شکارپور سے آنے والے سیلابی ریلے میں مکمل ڈوب گئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے 500سے زائد گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں اور 7ہزار سے زائد آبادی شدید متاثر ہوئی ہے، سیلابی ریلے کی وجہ سے 4ہزار ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل زیر آب آکر برباد ہوچکی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post