سندھ (ویب ڈیسک ) سیہون شریف سندھ کی سب سے بڑی جھیل ، منچھر جھیل میں کٹ لگانے کے بعد سیہون شریف کے متعدد دیہات زیر آب آ گئے ،جھیل کا سیلابی پانی تیزی سے مزید دیہاتوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔
باغ یوسف کے مقام سے کٹ لگانے کے بعد سیلابی ریلے قریبی بستیوں تک پہنچ گئے ہیں ، یونین کونسل بوبک، اراضی اور یونین کونسل چنا کے بھی سیکڑوں دیہات ڈوب گئے ہیں ۔باجارا شہر اور جہانگارا شہر بھی مکمل طور پر زیر آب آ گئے ہیں ۔
علاقہ مکینوں نے کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی شروع کر دی ہے ۔ کئی مقامات پر موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں ۔