مستونگ: خواتین سیلاب متاثرین کا کوئٹہ و کراچی شاہراہ پر ڈی سی چوک پر دہرنا جاری۔
متاثرین کا مطالبہ ہے کہ ہمیں راشن اور ٹیٹ فراہم کیا جائے۔
کیوں کہ غریب عوام گھرانوں کو سر چھپانے کیلئے کچھ نہیں۔
ادھر پسنی سے اطلاع ہے کہ
پسنی کے ماہیگیروں کی جانب سے بیوپاریوں کے رویے کے خلاف پسنی زیرو پوائنٹ کو بلاک کردیا گیا۔
جس کے سبب مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہواہے ۔
آپ کو علم ہے ماہیگیروں کی جانب سے غیرمقامی ناخداوں کی بے دخلی اور بیوپاریوں کے استحصالی رویے کے خلاف پسنی اے سی آفس کے سامنے ماہیگیروں نے گزشتہ 6 دنوں سے دھرنا دے رکھا تھا ۔ منگل کے روز اپنا احتجاج پسنی زیرو پوائنٹ پر منتقل کردیا ہے ۔