بلوچستان فائرنگ اور دوسری واقعات میں چار افراد ھلاک دس زخمی۔ شال بلوچ طلباء پاکستانی ٹیم کی ھارنے پر جشن منانے دوران گرفتار

شال اطلاعات کے مطابق شال کے علاقے قمبرانی روڈ پر دو گروپوں میں سیمنٹ کے بلاک پر تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ھلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اوستہ محمد : دس روز سے غائب ہونے والے اقبال حسین ولد صالح محمد کا نعش برآمد کیا گیا ۔ بتایا جارہاہے کہ گوٹھ حضور بخش جمالی نزد باغ ٹیل کے رہائشی دس روز قبل گم ہوگیاتھا جن کا نعش آج شاہین مائنر نز د باغ ٹیل کے سیلابی پانی سے انکا سے مل گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے مزکورہ نعش پانی میں بوسیدہ ہوا تھا ۔ پولیس مطابق مزید کارروائی، میڈیکل رپورٹ کے بعد کی جائے گی۔ جھل مگسی : گنداواہ کے علاقے پاچھ کے رہائشی نوجوان لڑکے احسان اللہ کو مبینہ طور سانپ نے چند روز پہلے ڈس لیا تھا ، جسے علاج معالجے کے لیے لاڑکانہ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا مفر وہ دوران علاج اتوار کے روز انتقال کر گئے ۔ شال : کلی پائند خان میں واقعہ منی پیٹرول پمپ میں آگ لگنے کے باعث دھماکہ ہوا جس سے 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ ریسکیو ورکرز نے فوری طور پر زخمی افراد کو بولان میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کردیا ۔ دریں اثناء شال بروری عیسیٰ نگری سے پولیس نے کئی بلوچ طلباء کو ایشاء کپ کے فائنل میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست اور سری لنکا ٹیم کے جیت بعد جشن منانے پر گرفتار کرکے بروری تھانہ منتقل کر دیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post