کیچ: تمپ میں پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول ، بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اٹھارہ ستمبر بروز اتوار شام ساڑھے پانچ بجے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں آپسی کہن،  دُز راہ کے مقام پر ماتبند کی پہاڑی پر ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کے چوکی میں ایک فوجی کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post