ضلع سوراب میں نامعلوم مسلح افراد نےہائی وے شاہراہ مین چوک پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ کی ، تاہم فائرنگ سے دونوں محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ حملہ آور وں نے پولیس کو دیکھتے ہی جائے وقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
مگر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سوراب بروقت پولیس فورس کے ہمراہ فائرنگ کرنے والے گروہ کا پیچھا کرتے ہوئے دشت حاجیکہ کے مقام پر انہیں گیرے میں لیکر فائرنگ شروع کردی ۔ تاہم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوئے فائرنگ کرنے والے گروہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دوسری جانب پولیس ان کے زیر استعمال گاڑی کو قبضہ میں لیکر تھانہ منتقل کر دیا
واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
