شاہرگ: مسلح افراد اور فورسز درمیان جھڑپ ، مسلح افراد نے سرکاری اہلکار کو پکڑ لیا ، ایک ہیلی کاپٹر کے گرنے کی اطلاع

ہرنائی : پاکستانی فوج کیجانب سے شاہرگ زرد آلو اور قریبی علاقوں میں آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق گذشتہ رات سے علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ بعض مقامات پر جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوران آپریشن ایک ہیلی کاپٹروں کے گرنے کی بھی اطلاعات موصول ہوا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق فوجی آپریشن سے قبل گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد کی بڑی تعداد نے شاہرگ زردآلو کے علاقے میں مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی شروع کردی۔ اس دوران مسلح افراد نے کوئلہ لیجانے والی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا ذرائع کے مطابق اس دوران مسلح افراد نے سرکاری اہلکاروں کو شناخت کے بعد اپنے تحویل میں لیا اور بعدازاں اپنے ہمراہ لے گئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post