پسنی ماہیگروں کے گرفتار ی خلاف خواتین کا احتجاج روڈ

پسنی : ماہیگروں کے خلاف بیوپاریوں کی جانب سے جھوٹی ایف آر کاٹنے خلاف خواتین وحضرات نے پولیس تھانہ کے سامنے دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا ۔ احتجاج میں حق دو تحریک پسنی کے منتخب بلدیاتی کونسلران غلام رضاء بلوچ، کہدہ عبدالغفور بلوچ،محمد جدگال، ندیم ایوب اور شیخ عطاء اللہ بھی شریک ہیں۔ اس موقع پر خودساخت گرفتاری دینے والے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے SHO پسنی سے کہا کہ ایک طرف انتظامیہ ہم سے تعاون کی امید رکھتا ہے اور دوسری جانب جھوٹی ایف آئی آر درج کیاجاتاہے ۔ ماہیگیروں نے بھی SHO پسنی سے شکایت کی کہ ہماری رپورٹ پسنی پولیس تھانے میں درج نہیں ہوتی مگر بیوپاریوں کی جانب منٹوں ہمارے غیر موجودگی میں ہمارے خلاف رپورٹ درج ہوتی ہے۔ انتہائی حیرت کی بات ہے ۔ آپ جانتے ہیں گزشتہ دنوں مچھلی بیوپاری کی جانب سیکورٹی اور تحفظ کے نام پر ماہیگیروں کے خلاف پسنی پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کیا گیا۔ ماہیگیروں کے مطابق ہم سمندر میں شکار پر گئے تھے ہمارے غیر موجودگی میں ہمارے زمہ داروں کے خلاف رپورٹ درج کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا ہم مزدور ہیں ہمیں تنگ کیا جارہا ہے جو اچھا عمل نہیں ہے۔ احتجاج سے قبل گوادر حق دو تحریک کے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی سربراہی میں پسنی کے ماہیگیروں نے اجتماعی طور پر گرفتاری دینے کے لیے پسنی پولیس تھانہ پہنچ گئے تھے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post