جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے گاوں  سجن ملغانی میں دو سالہ معصوم بچی نویدہ  ملیریا کے باعث فوت ہوگئی، تحصیل گڑہی خیرو کے گاوں بالانی کٹو میں پانچ بچوں کی ماں امینت خاتون ملیریا کے باعث فوت ہوگئی۔
 علاوہ ازیں ٹھل کے مختلف علاقوں میں دو معصوم بچے2سالہ شبیر  اور 4سالہ راشد  بھی ملیریا کے باعث جان کی بازی ہار گئے ۔ 
  رپوٹ مطابق ضلع بھر میں دو ماہ کے دوران وبائی امراض میں مبتلا ہوکر 117افراد  ھلاک  ہوچکے ہیں جن میں بچوں کی تعداد 
  زیادہ ہے۔
 
