بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4772 دن ہوگئے
احتجاجی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنے والوں میں سیاسی اور سماجی کارکنان آغا گل بلوچ، حمیدہ نور سمیت دیگر مرد اور خواتین نے شرکت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا -
اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان اس وقت ایک سنگین صورتحال سے گزر رہا ہے، ریاستی جبر اور ظلم کے شکار لوگ اب سیلاب سے مذید تنگ اور پریشان ہو گئے ہیں.
ریاستی جبر سے کوئی بلوچ بچا نہیں ہے ہر دن ظلم کی ایک نئی داستان لیکر طلوع ہوتا ہے،
خوف کے عالم میں لوگوں میں ظالم اور قابض کے خلاف نفرت کا احساس مزید بڑھ جاتا ہے -
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی قائم کردہ حکومتی کمیٹی کے قیام کے بعد جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند ہونے کے بجائے اب بھی جاری ہے، تب سے متعدد جبری گمشدگیوں کے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں -
انہوں نے کہا کہ بلوچ وطن کے عظیم فرزندوں نے اپنے پاک خون کو وطن کی دفاع اور اپنے لوگوں کی عزت اور آبرو کی حفاظت کیلئے بہایا ہے جو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا -