بلوچستان لبریشن فرنٹ اگست 2022 مسلح کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹ

شال ( اسٹاف رپورٹر سے + ویب ڈیسک + مانیٹرنگ ڈیسک )   بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ماہ اگست دو ہزار بائیس کی دشمن کے خلاف کاروائیوں کی رپورٹ شائع کردی۔ ماہ اگست میں ستائیس حملے ہوئے جن میں بیس سے زائد اہلکار ہلاک جبکہ تیرہ سے زائد زخمی ہوئے۔ جبکہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سات اہلکاربھی ہلاک کیے۔  بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ماہ اگست دو ہزار بائیس کی دشمن کے خلاف کاروائیوں کی رپورٹ میڈیا کو جاری کرتے ہوئے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان میں دشمن فورسز پر ستائیس حملے کیے گئے۔ان حملوں میں ریموٹ کنٹرول بم، دستی بم کے علاوہ اے ون کے گولوں سمیت اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔  ستائیس حملوں میں پاکستانی آرمی اور ایف سی کے بیس اہلکار سے زائد ہلاک اور تیرہ  سے زائد زخمی ہوئے. اسکے علاوہ پاکستانی فوج کی قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے سات اہلکار ہلاک ہوئے۔ دشمن فورسز پر حملوں میں ریاستی فورسز کی دو گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔   اسکے علاوہ گوادر پورٹ کے لئے  کنٹینرز لے جانے والے ٹرالرز پر دو بار حملہ کیا جس میں گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور ان دونوں حملوں میں ڈرائیورز بھی زخمی ہوئے۔ اسکے علاوہ مستونگ میں موبائل ٹاور اور مشینری کو جلا دیا گیا۔ ٹوٹل حملے 27 حملے کے مقامات 13 اہلکار ہلاک +20 اہلکار زخمی +13 ریموٹ کنٹرول حملے 3 دستی بم حملے 4   گاڑیاں تباہ 2 گاڑیوں کو نقصان 9   موٹر سائیکل 1 مخبر و آلہ کار 7 ٹاور 1 2اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے بلوچستان کے علاقے ضلع خضدار کھٹان مرحلہ نمبر سات میں قائم سیکورٹی فورسز کی چوکی پرہینڈ گرنیڈ (دستی بم) سے حملہ کیاہے۔ سیکورٹی کیلئے قائم فوجی چوکی پر بم حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔  4 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں  نے تین اگست ساڑھے نو بجے  پنجگور کے علاقے سندِ سرگریڈ اسٹیشن میں قائم  فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چوکی پردو اے ون گولے فائر کئے۔ دونوں گولے چوکی کے اندر اپنے نشانے پرجا کر لگے جس سے ایف سی کے اہلکار زخمی ہوئے اورمالی نقصان اٹھانا پڑا۔  5 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے چار اگست رات آٹھ بج کر چالیس منٹ پر ضلع کیچ کے علاقے تربت سینما چوک ،قبرستان کے نزدیک قائم فورسز کے چوکی پر حملہ کیا ۔حملے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہو گیا۔  6 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے پانچ اگست شام پانچ بجے  ضلع کیچ کےعلاقے مندمیں باگزو حمزوئی بند کے نزدیک  کے پہاڑی سلسلوں میں قائم چوکی کے قریب فورسز پر حملہ کیا ،جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ 6 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے پانچ اگست رات نو بجکر تیس منٹ پر ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سنگانی سرمیں بورڈ کے نزدیک قائم چوکی پر خود کار ہتھیاروں سےحملہ کیا،حملے کے نتیجے میں فوجی اہلکار زخمی ہوئے اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ 6 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے پانچ اگست شام ساڑھے سات بجے  ضلع آواران کے علاقےوادئ مشکے ،رونجان میں واقع کیمپ کے نزدیک پہاڑی پر واقع چوکی پر اسنائیپر سے حملہ کیا ،جس کے نتیجےمیں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا.   7 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے چھ اگست بروز ہفتہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ ، ہزار گنجی السادت مارکیٹ کے نزدیک پولیس اہلکاروں پر اس وقت ریموٹ کنٹرول بم (Command activated IED)سے حملہ کیا جب وہ معمول کے گشت پر تھے۔ حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی اور ایک ہلاک ہوگیا.   7اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے سات اگست کی شام کو ضلع کیچ کے علاقے مند میں چکاپ کور میں ایک چوکی سے دوسری چوکی کی جانب جانے والے چار فوجی اہلکاروں کو اسنائپروں سے بہ یک وقت نشانہ بنایا جس سے دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے فورا بعد دو فوجی ایک اور مورچے میں بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ 8 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے سات اگست بروز اتوار رات آٹھ بج کر پینتالیس منٹ پر بلوچستان کے شہر گوادر میرن ڈرائیو (پدی زر)روڈ پر فورسز کے سنگل ڈور پک اپ گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم (Command Detonated Mine-IED)سے نشانہ بنایا۔حملے کے نتیجے میں سنگل ڈور پک اپ گاڑی کا پچھلا حصہ دھماکے کے  زیادہ  زد میں آیا گاڑی میں سوار چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔  10 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے نو اگست کی رات گیارہ بجے، ضلع کیچ کے علاقے شاپک کوہِ بارگ پرقائم پاکستانی فوج کی چوکی کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا،حملہ کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا.  11 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے جھائو سوڑ عطا محمد بازار میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر ،راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا،اسنائپرکے حملہ سے ایک فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہو گیا،اس حملے میں راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے پاکستانی فوج کومزید جانی و مالی نقصان پہنچایا۔   13 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے بارہ اگست کی صبح دس بجے ضلع کیچ میں میرانی ڈیم پر قائم پاکستانی فوجی چوکی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔  حملے میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے  14 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے تیرہ اگست کی رات سات بجے ضلع آواران ،تحصیل وادی مشکے کے علاقے ملشبندمیں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اورخود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا ،حملے کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے،اور متعدد زخمی ہوئے۔  14 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے رات نو بجے ضلع آواران ،تحصیل وادی مشکے کے علاقے تنک میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر بھاری خود کار ہتھیاروںسے حملہ کیا ،حملے میں پاکستانی فوج کو جانی ومالی نقصان پہنچایا.  14 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے رات گیارہ بجے ضلع آواران ،تحصیل وادی مشکے کے علاقے اوگار میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پرراکٹوں ،ایل ایم جی و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا. حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا.  14 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے رات گیارہ بجے ضلع آواران ،تحصیل وادی مشکے کے علاقے جکی میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پرراکٹوں ،ایل ایم جی و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا. حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا  15 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے چودہ اگست رات ساڑھے آٹھ بجے پنجگور کے علاقے چتکان میں قائم فرنٹیر کور (ایف سی)کے ہیڈ کواٹر پر اے ون کے گولے داغے جوہیڈ کواٹر میں جا کر اپنے نشانوں پر لگے ،حملے کے نتیجے میں ایف سی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔  15 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے  دو پہر دو بجےگوادر کے علاقے شِنکانی در کے قریب شدات پل پر گوادر پورٹ سے سامان لے جانے والی پانچ ٹرالر گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا۔حملے کے نتیجے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوا ہے اورگاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ 16 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے چودہ اگست کی رات مستونگ کے علاقے اسپلنجی، شیشار میں یوفون کمپنی کی موبائل ٹاورکے مشینریزاور آلات کو نذر آتش کر کے ٹاورکو مکمل تباہ کر دیا۔ 18 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے سترہ اگست کی رات مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس گوبر میدان، ر یلوے پٹری کے قریب پاکستانی سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا ،حملے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے. 20 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے تیرہ اگست، شام چھ بجے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ، ڈولیجی میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر رائفل سے حملہ کیا،حملے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ 20 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں  نے بیس اگست کی صبح سات بجے ضلع کیچ کے علاقے بدرنگ کولواہ میں پاکستانی فوج کی گشتی ٹیم پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا ،حملے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ ایک موٹرسائیکل اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ 22 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے اکیس اگست، چار بجکر تیس منٹ پر ضلع گوادر، مکران کوسٹل ہائی وے میں واجھانی نگور کے مقام پر گوادر پورٹ سے کنٹینرز لے جانے والے تین ٹرالر گاڑیوں پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔  25 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے چوبیس اگست، بروز بدھ ضلع کیچ میں کولواہ کے علاقے جت مزن کور کے مقام پر ریاستی پشت پناہی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ پر حملہ کیا۔ یہ گروہ ایک ہفتہ قبل ایم آئی کے آفیسر سلمان کی سربراہی میں علاقے میں آئے ہوئے تھے۔ حملے کے نتیجے میں سات ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔  28 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے  ستائیس اگست بروز ہفتہ شام سات بج کر چالیس منٹ پرضلع کیچ کے علاقے تمپ قلات ایکسچینج کے قریب قائم پاکستانی فورسز کے چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا،دستی بم چوکی کے اندر جاکر گرا، حملے کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا.   29 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے اٹھائیس اگست بروز اتوار شام آٹھ بجکر بیس منٹ پر ضلع خضدار کے علاقے چمروک ،خلک جھالاوان ہوٹل کے قریب قائم فرنٹیئر کور(ایف سی)کیمپ کے داخلی دروازے پر تعینات ایف سی اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا۔ حملے کے  نتیجے میں متعدد ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے.  31 اگست 2022 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے  تیس اگست بروز منگل تین بجکر تیس منٹ پر ضلع کیچ کے علاقے تمپ،عبدوئی اور اپسی کہن کے درمیان نہنگ کور میں عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹئیرورکس آرگنائزیشن(ایف ڈبلیو او) کی گاڑی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،حملہ اس وقت کیاگیا جب ایف ڈبلیو او کے ٹھیکدار گولڈ اسمتھ لائن پر  باڑ کے معائنے کے لیے فوجی کیمپ سے نکلے تھے۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post