گچک میں قابض فوج کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

پنجگور ( اسٹاف رپورٹرز سے ) بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے گچک میں چِب کے مقام پر ایک آئی ای ڈی حملے میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندے فضل ولد جمعہ اور وشدل ولد امیر بخش شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان نے کہاہے کہ سرمچاروں نے دشمن پر اس وقت حملہ کیا جب قابض فوج قافلے کی شکل میں مذکورہ علاقے میں پیش قدمی کررہی تھی۔ دھماکے کی زد میں آنے والے مقامی آلہ کار موٹر سائیکل پر ان کو معاونت فراہم کررہے تھے۔ انھوں نے کہاہے کہ مذکورہ دونوں افراد رواں سال 26 اپریل کو گچک سے خواتین و شیر خوار بچے کے جبری گمشدگی میں قابض فوج کے براہ راست معاونت کار رہے ہیں ، جبکہ علاقے میں لوگوں کے راشن کو قبضے میں لینے، چوری و ڈکیتی جیسے جرائم میں بھی ملوث رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔ ہماری جدوجہد قابض فوج کے مکمل انخلاء اور ان کے معاون کاروں کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post