کوہلو : آج صبح حلوائی کی دکان میں دھماکہ ہوا ،جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے گئے ہیں۔ جن میں بارہ افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔
دھماکے کے نتیجے میں دکان مکمل منہدم ہوگئی ہے ، جبکہ قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
باخبر مقامی ذرائع کے مطابق دکاندار کا تعلق پنجاب اور پاکستان کے خفیہ ایجنسیوں سے بتایا جاتا ہے ۔
دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تاحال حکام نے کچھ نہیں بتایا ہے۔ دھماکے میں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے ۔