بیسمہ میں نوعمر چرواہےکو قتل کردیا گیا، نگور کلانچ میں نوجوان لڑکے اور ہوشاب میں 17 سالہ لڑکی نے خود کشی کرلی

ضلع کیچ کے علاقہ ہوشاپ میں صبا نور بنت ولی محمد نامی 17 سالہ لڑکی نے اپنی ہی گھر میں خودکشی کرلی۔ علاقائی زرائع کے مطابق خودکشی کی وجہ. مبینہ طور پر گھریلو ناچاکی ہے. علاوہ ازیں ضلع کیچ کے علاقہ دشت نگور کلانچ میں نوعمر لڑکے نے ناگزیر وجوہات کی بناپر خودکشی کرلی ہے ۔ دریں اثناء بسیمہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ایک معصوم بچے کو بے رحمی سے قتل کرکے نعش ویرانے میں پھینک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بسیمہ کے علاقہ زیک میں درندوں نے ایک معصوم بچے کو آغوا کرکے بے دردی سے قتل کرکے بچے کی مسخ شدہ نعش پہاڑوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ بتایا جارہاہے کہ بچے کے سر پر بھاری پتھر مار کر اسے بڑے بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ بچہ کل صبح بھیڑ بکریاں چرانے گھر سے نکلا تھا رات کو گھر نہیں آیا تو بچے کی ورثاء نے اسکے تلاش شروع کردی آج صبح بچے کی نعش زیک کے پہاڑی سلسلے سے برآمد ہوئی بچے کو بھاری پتھر مار مار کے قتل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے بچے کی نعش سول ہسپتال بسیمہ منتقل کرنے بعد رفو چکر ہوگئے ، لواحقین اپنی مدد آپ نعش پوسٹ مارٹم کے لیے شال منتقل کررہے ہیں.

Post a Comment

Previous Post Next Post