شال : ریاست کی انسانیت کے خلاف جرائم کو احتجاج بےنقاب کررہی ہے۔رحیم ایڈووکیٹ

شال ( اسٹاف رپورٹر سے ) بلوچ آسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او کے سابق چیئرمین بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق سیکٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے شال ریڈ زون میں گزشتہ 35 دنوں سے جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے و کیمپ بارے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ا حتجاج ختم کرنے کا مشورہ دینے والوں میں شایدکچھ سادہ لوح ہمدرد ہونگے مگراکثریت قابض ریاست،اس کی خونخوار فوج و انٹیلی جنس کےآلہ کارعناصر کی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ دھمکی دیں یا جھوٹا دلاسہ، ان کی باتوں میں نہیں آنا ہے ، ریاست کی انسانیت کے خلاف جرائم کو یہ احتجاج بےنقاب کررہی ہےجو، ان سے سہانہیں جاتا ، اس لئے وہ کبھی مگر مچھ کے آنسو بہا تے تو کبھی ہاتھی بن کر احتجاجی کیمپب آجاتے ہیں۔ تاکہ وہ ریاست کی جانب سے ہونے والے مظالم اور بلوچ نسل کشی کو نام نہاد ہمدردی یا دھونس دھمکی سے جتنا ہوسکے دنیا سے چھپا سکیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post