کوئٹہ : سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ شخص قتل خلاف سرینا چوک پر نعش کے ہمراہ دھرنا جاری

( اسٹاف رپورٹر سے ) شال کوئٹہ سرینا چوک پر جبری لاپتہ عنایت اللہ کے قتل خلاف لواحقین نعش رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں ۔ مظاہرین ک کہناہے کہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیمارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاپتہ زیر حراست عنایت اللہ کو کل رات ان کے دو دوستوں سمیت پشتون آباد سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا آج شام کو انکی نعش انکے گھر والوں کے حوالے کیا گیا ہے ۔ دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے جب تک مجرموں کو سزا نہیں دی جائے گی ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔ انھوں نے کہاکہ عنایت اللہ کے ساتھ گرفتار ہونے والے دیگر دو افراد تاحال لاپتہ بھی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post