تمپ: نامعلوم افراد نے چھری کے وار سے ماں اور بیٹی کو زخمی کردیا۔

کیچ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گومازی کی رہائشی ماں اور بیٹی پر تیز دار آلہ سے وار کر انہیں شدید زخمی کردیا گیا ہے۔ مقامی لیویز نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اسے شرم ناک قرار دیا، لیویز کے مطابق یہ دردناک واقعہ آج صبح پیش آیا ہے۔ مان اور بیٹی کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا، ان کے ہاتھوں، سر، چہرے پر چوٹین آئی ہیں، ڈاکٹر کے مطابق کچھ شدید نوعیت کی اندرونی چوٹین بھی ہیں جن کا علاج کیا جارہا ہے۔ لیویز کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم واقعہ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہیں ۔ یاد رہے کہ تحصیل تمپ میں اس سے قبل بھی خواتین پر تشدد اور قتل کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل تمپ سٹی میں ایک واقعہ میں مسلح افراد نے سماجی کارکن عامر کریم کی والدہ کو قتل کردیا تھا۔ اسی طرح تمپ میں گھر میں بظاہر ڈکیتی کی واردات میں ایک خاتون کو چھری سے ہلاک کیا گیا جبکہ اسی نوعیت کے ایک اور واقعہ میں گھر میں گھس کر مسلح افراد نے ایک خاتون کو شدید زخمی بھی کیاتھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post