زیارت ،کولواہ ،جوسک ،گوادر قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک )
پڑانگ غار زیارت میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے تین افراد ھلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔
کولواہ کےعلاقے یونین کونسل ڈنڈار میں نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے ایک خاتوں جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ۔
تفصیلات کے مطابق آشال میں گزشتہ روز شام کے وقت نا معلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لطیف ولد کریم بخش نامی شخص کے بیوی ماہ جاں سکنہ آشال ھلاک جبکہ اس کی بیٹی زخمی ھوگئیں۔
تاہم ابھی تک اس حملے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
قلات ریج سے دو روز ہ پرانی نعش بر آمد جس کے گلے میں پھندا ڈال کر ھلاک کیا گیاہے ۔ ھلاک شخص کی شناخت عبدالقدوس ولد الف خان کے نام سے ہوئی ہے۔
بتایا جارہاہے کہ مقتول دوروز قبل اپنے گاڑی سمیت لاپتہ ہوئے تھے۔
دوسری جانب باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے کار کو نامعلوم افراد پکنک پر لئے گئے تھے۔ خدشہ ہے انہوں نے کار چھینے کے بعد انھیں ھلاک قتل کرکے نعش ویرانے میں پھینک دیا ہے ۔
تربت کے نواحی علاقہ جوسک میں رجب ولد الہی بخش نامی نوجوان نے اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
دریں اثنا گوادر سربندن کے قریب پولیس موبائل ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔
