ڈیرہ بگٹی سے لاپتہ رفیق کی بوڑھی ماں کی فریاد ،ویڈیو وائرل

ڈیرہ بگٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گذشتہ روز ڈیرہ بگٹی سے لاپتہ ہونے والے رفیق کی بوڑھی ماں نے سوشل میڈیا میں ویڈیو زریعے اپنی فریاد سناتی ہوئی فریاد کر رہی ہیں کہ تمام افسران امیر و معتبر حضرات میں آپ سے فریاد کرتی ہوں۔ میں ایک بوڑھی ماں ہوں یہ تیسری بار ہے فوج میرے بچے کو اٹھا کر لے گئے ہیں ، میں غریب ہوں مسکین ہوں۔ آپ بتائیں آخر ہمارا قصور کیا ہے؟ وہ مجھے بتا دیں نہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں نہ ہم کسی سرمچار کے ساتھ اور نہ ہی کسی باغی گروپ میں ہیں ۔ ہم یہاں اس پرانے کھٹارے گھر میں رہتے ہیں ۔اور مشکل سے گھر کا گزر بسر ہوتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ گذشتہ روز گھر پر فوج نے چار گاڑیوں کے ساتھ چھاپہ مار کر مجھے اور میرے بیٹے محمد رفیق بگٹی بلوچ کو ساتھ لے گئے ، مجھے جھٹ پٹ کے علاقے میں پھینک دیا ۔میں مشکل سے گھر پہنچ گئی ۔اور میرے بیٹے کو لے گئے مہربانی کرکے میری فریاد سنیں ۔ انھوں نے اپیل کی ہے کہ تمام زمہ داراں اعلی افسران مجھ بھوڑی عورت کی فریاد سنیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post